ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدرجمہوریہ تاجکستان کے سہ روزے دورے پرروانہ 

صدرجمہوریہ تاجکستان کے سہ روزے دورے پرروانہ 

Sun, 07 Oct 2018 21:24:11    S.O. News Service

نئی دہلی7ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندوسط ایشیائی ملک تاجکستان کے سہ روزہ دورے پر اتوارکو روانہ ہوگئے ،جہاں وہ دوطرفہ رشتوں کواور مضبوط بنانے نیزعلاقائی اور کثیر فریقی تعاون کو بڑھانے سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔مسٹرکووندکے ساتھ انکی اہلیہ سویتا کووند اور ایک سرکاری وفد بھی گیاہے ،جس میں دفاع کے وزیرمملکت سبھاش بھامرے اور راجیہ سبھا رکن شمشیر سنگھ منہاس بھی شامل ہیں۔صدرجمہوریہ تاجکستان کے اپنے منصب امام علی رحمن ،وہاں کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایوان زیریں کے اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔


Share: